السیسی 92فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے ۔صدارتی انتخاب کیلئے سہ روزہ پولنگ کے بعد ابتدائی نتائج کے مطابق عبدالفتح السیسی نے مجموعی طورپر92 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ ٹرن آؤٹ 47 فیصد رہا جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے ۔ الیکشن کمیشن حتمی نتائج کااعلان آئندہ پیر کو کرے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تین روزہ پولنگ کے دوران 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ نے حق رائے دہی استعمال کیا۔20 لاکھ ووٹ مستردکئے گئے ۔

سابق مشیر سوسن رائس انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل سے وابستہ

صدر السیسی کو 2کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے جبکہ ان کے مرکزی حریف مصطفی موسیٰ 7 لاکھ ووٹ حاصل کر سکے ۔ مصطفی موسیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی اپنے کاغذات جمع کرائے تھے ۔باقی تمام وہ رہنما جنہیں عبدالفتح السیسی کا مضبوط حریف سمجھا جاسکتا تھا انہیں یا تو حراست میں لے لیا گیا یا وہ خود ہی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں