روزانہ کافی پیجیے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہیے

دن میں تین کپ کافی پینے والے افراد کی شریانیں صاف رہتی ہیں، ان میں خون آسانی سے رواں رہتا ہے اور نتیجتاً ایسے افراد میں دل کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

برازیل کی ریاست ساؤ پالو یونیورسٹی میں ہونے والے تحقیق میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ تین کپ کافی پینے والوں کی شریانوں میں رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں اور ان کے دلوں میں موجود عمودی والو میں کیلشیم بھی کم جمع ہوتا ہے۔

تحقیق کی مصنفہ اینڈریا میرانڈا نے لکھا کہ ہماری ریسرچ میں معلوم ہوا کہ کافی پینے کے عادی افراد میں دل کی رگوں کے سخت ہونے میں کمی آتی ہے۔ دن میں تین سے زائد کپ کافی پینا انسانی جسم کےلیے مفید عمل ہے تاہم کافی کا بے تحاشہ استعمال صحت کےلیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

قبض کا علاج ریشے دار غذائیں اور زیادہ پانی

محققین اب تک اس بارے میں پورے وثوق سے نہیں جان سکے ہیں کہ کافی میں ایسی کیا چیز ہوتی ہے جو دل کو صحت مند رکھتی ہے۔ البتہ، ہوسکتا ہے کہ وہ جزو کیفین ہو یا پھر کافی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ مادّے اس کی وجہ ہوں۔

اب تک بیشتر سائنسدانوں کا اتفاق یہی ہے کہ کافی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات ہی اس کے فوائد کی اصل وجہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں