کپل کی عدم موجودگی کی وجہ سے رانی مکھرجی کا 5 گھنٹے انتظار

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے۔

بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کو ان کے برجستہ جواب کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور ستارے بھی اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے ان کے پروگرام کا انتخاب کرتے ہیں لیکن گزشتہ کئی عرصے سے کپل کے ستارے گردش میں ہیں۔
کپل شرما نے نے اپنے پچھلے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کو شوٹنگ کے لیے مدعو کیا اور انہیں گھنٹوں انتظار کروایا ، بعد ازاں ان سے معافی بھی مانگی لیکن اب انہوں نے یہی حرکت اپنے نئے شو پر بھی کرڈالی۔ بالی ووڈ اداکارہ راجی مکھرجی کو کپل شرما کے پرگروام کے سیٹ پر طویل انتظار کے بعد بغیر رکارڈنگ گھر واپس جانا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈی شو ’فیملی ٹائم ود کپل ‘ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو اپنی فلم ’ہچکی ‘ کی پروموشن کے لئے پوری ٹیم کے ساتھ مدعو کیا گیا لیکن کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ کی جانب سے پہلے شوٹنگ کو تاخیر کا شکار بتایا گیا اور پھر دو گھنٹے بعد شوٹنگ کی منسوخی کی روداد سنادی گئی۔

ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل

اداکارہ رانی مکھرجی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’ہچکی ‘ کی پوری ٹیم کو رانی کے ساتھ رکارڈنگ کے لئے 6 بجے کا وقت دیا گیا اور پوری ٹیم 2 بجے ہی سیٹ پر پہنچ گئی لیکن کپل کے غیر ذمہ درانہ رویے اور عدم موجودگی کی وجہ سے رانی مکھرجی کو 2 بجے سے 7 بجے تک انتظار کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے دو گھنٹے بعد بتایا کہ شو کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کپل اور سنیل گروور کے تنازع کی وجہ سے ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ شو میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی رکارڈنگ بھی منسوخ کردی گئی تھی بعدازاں کپل نے شو کی منسوخی کو تکنیکی خرابی کی وجہ بتائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں