بلڈ ٹیسٹ کے بغیر دو منٹ میں ملیریا کی تشخیص

یوگینڈا کے ماہرین نے مقناطیس اور روشنی استعمال کرنے والا ملیریا کا ایسا شناختی ٹیسٹ بنایا ہے جو دو منٹ میں نتیجہ دیتا ہے اور اس کے لیے خون کے نمونے کی ضرورت نہیں رہتی۔ فی الحال یہ ٹیسٹ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور اسے گزشتہ ہفتے برطانیہ میں پرنس ایوارڈ برائے انٹر مزید پڑھیں

ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کردیا

کینیا نیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع کینیاٹا نیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کر ڈالا جس پر ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم کو معطل کردیا گیا۔ اسپتال کی سربراہ للی کوروس مزید پڑھیں

قدرتی غذاؤں کا استعمال آپ کو کئی بیکٹیریا یعنی جراثیم سے بچاتا ہے

دنیا بھر میں اینٹی بایوٹک ادویہ بڑی تعداد میں استعمال ہوتی ہیں لیکن قدرتی طور پر کئی غذائیں قدرتی اینٹی بایوٹکس خواص رکھتی ہیں۔ اینٹی بایوٹکس پوری دنیا میں بکثرت استعمال ہوتی ہیں تاہم ان کے مضر اثرات اور خود انسانی جسم کی ان کے خلاف مزاحمت سے بھی ہم اچھی طرح واقف ہیں۔ برطانیہ مزید پڑھیں

ہاتھوں پر مہندی لگانے والا پرنٹر تیار

شہر قائد کے نوجوانوں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مہندی لگانے والا ایک پرنٹر تیار کرلیا جس کی مدد سے خواتین گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں مہندی لگاسکیں گی۔ کراچی کے نوجوانوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس کے ذریعے خواتین کو مہندی لگوانے کےلیے بیوٹی پارلرز میں گھنٹوں انتظار کرنے کی زحمت مزید پڑھیں

سونے کا تمغہ وصول کرنا میری زندگی کا سب سے انمول لمحہ ہے،جارج کرونز

آسٹریلوی تیراک جارج کرونز نے 99 برس کی عمر میں کوئنز لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں 50 میٹر تیراکی کا فاصلہ 56.12 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ میں جاری عالمی مقابلوں میں 100 سے 104 سال کی عمر والے تیراکوں کی کیٹیگری میں جارج کرونز نے مزید پڑھیں

ہماری جلد میں موجود بیکٹیریا ہمیں جلد کے سرطان سے بچاتے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی جلد پر پائے جانے والے عام بیکٹیریا ہی کینسر سے بچانے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ جلد پر پائے جانے والے بیکٹیریا کی ایک قسم سورج کی مضر بالائے بنفشی (الٹرا وائلٹ) شعاعوں مزید پڑھیں

خون کے عطیات کے لیے فیس بک کا نیا فیچر

فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لوگ خون کے ضرورت مندوں اوررضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خون محفوظ رکھنے کی قلت ہے۔جس مزید پڑھیں

پھولوں اور پودوں سے بنا مکی ماؤس

دبئی میں جشنِ بہاراں کے موقعے پر مکی ماؤس کا ایک ماڈل پھولوں اور پودوں سے تیار کیا گیا ہے جسے اپنی نوعیت کا سب سے بلند ’مجسمہ گل‘ کہا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل کی تیاری میں ایک لاکھ سے زائد پودے اور پھول استعمال ہوئے ہیں جنہیں بڑی مہارت سے مکی ماؤس کی صورت مزید پڑھیں

نرگس کے پھول میں کینسر ختم کرنے والا اہم جزو

برازیل کے ماہرین نے آبی نرگس کے پھولوں میں ایک اہم مرکب دریافت کیا ہے جو کینسر کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبر ڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان پھولوں میں خاص الکلائیڈز پائے جاتے ہیں جو ایک پیچیدہ انداز سے سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے مزید پڑھیں

آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر

چین میں ایک سرچ انجن بائیڈو بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بائیڈو ہمیشہ اپنی عجیب و غریب ٹیکنالوجی کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے اور اب اس کے پس پشت ادارے نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر اسے کلون کرکے آپ کی آواز اور لہجے میں مزید پڑھیں