فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔

کیمبرج اینالیٹکا کی جان سے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے اسکینڈل کے نتیجے میں فیس بک کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گریں اور اس کا سب سے زیادہ اثر مارک زکربرگ کے اثاثوں پر پڑا۔

افغانستان کے نصف حصے پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے- سرگئی لاروف

فیس بک کے بانی کی تنخواہ تو محض ایک ڈالر ہے مگر وہ اس کمپنی کے 403 ملین حصص کے مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر وہ 10ارب ڈالرز (10 کھرب پاکستانی روپے سے زائد)کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں