محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ محدود کرنے پر غور

فاسٹ بولر محمد عامر نے کیریئر کو طول دینے کیلیے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کریں گے۔

غیرملکی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ سے بات چیت میں محمد عامر نے کہا کہ میں طویل فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا، اس طرز کے کم میچز کھیلا کروں گا، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ایگریمنٹ ہوگیا ہے۔

محمد عامر کہتے ہیں کہ 2010 کے بعد سے کرکٹ کافی مختلف ہوگئی ہے، میں جانتا ہوں کہ شائقین مجھے کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہرگزرتے دن کے ساتھ میری عمر بڑھ رہی ہے، میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا مگر میرا مکی آرتھر سے ایگریمنٹ ہوا ہے وہ مجھے کم ٹیسٹ میچز میں کھلائیں گے، میں 30 ٹیسٹ تو کھیل چکا ہوں ممکنہ طور پر آنے والے چند برسوں میں اس طرز کے مقابلوں کی ففٹی مکمل کرلوں گا۔

کامران اکمل سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ برس کی پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد عامر نے اب تک 16 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 37.25 کی اوسط سے صرف 44 وکٹیں لیں جبکہ پابندی سے قبل انھوں نے 14 میچز میں ٹیسٹ وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں