نو بھارتی جعلی صحافیوں کو ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے نو جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا۔

کامن ویلتھ گیمز کی کوریج کے نام پر آسٹریلیا میں داخل ہونے والے بھارت کے نو جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا، ان میں سے 46 سالہ راکیش کمارشرما پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات بنانے کا الزام عائد کیا گیا اور انھیں برسبین مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر

واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے پر انھیں بیس سال کی قید ہوسکتی ہے، باقی آٹھ افراد سے جعلی ایکریٹیڈیشن کارڈ برآمد ہوئے تھے، انھیں امیگریشن حراست میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں