پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے ممبر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سعدی خان نے ممبر آف برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کا اعزاز اپنے نام کر لیا سعدی خان برطانیہ کی ایک مقامی بزنس ویمن ہیں۔

سعدی خان نے خواتین کے لیے آواز اٹھائی اور ’تشدد برداشت نہ کرو‘ کے سلوگن کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے کمزور خواتین کے لیے مذہبی و ثقافتی تربیتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا اور اس کے لیے اپنی خدمات فراہم کیں۔

بھارت کا پاکستان کا پانی روکنے کیلیے مزید 3 ڈیمز بنانے کا اعلان

حال ہی میں سعدی خان کو برطانوی شہزادہ ولیم نے ممبر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا۔ سعدی خان نے اپنے اس اعزاز کو ان تمام خواتین کے نام کیا جنہوں نے تشدد برداشت کرکے اپنے آپ کو تبدیل کیا اور ہمت دکھائی

اپنا تبصرہ بھیجیں