پی سی بی کی محنت رنگ لائی : نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لوگو کی لاہور میں ہونے والی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے جو کوششیں کی تھیں ان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے بعد دیگرانٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا۔ سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے تنازع پر آئی سی سی میں معاملات چل رہے ہیں ،

’’دل دل پاکستان‘‘ کے نعرے گونجنے کا وقت قریب

آئندہ چند مہینوں میں اس کا نتیجہ سامنے آ جائے گا، اس پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں کر سکتے ۔پی ایس ایل تھری کی کامیابی پر نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کراچی میں فائنل میچ پر شک وشبہات کی طرح لوگ ویسٹ انڈیز بارے بھی متفکر تھے مگر پاک ویسٹ انڈیز سیریز کراچی میں کھیلنے کیلئے تمام تر تیاریاں ہو چکیں، جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ سیٹھی نے کہا کہ چند مہینوں میں پی ایس ایل کے آئندہ تین سالوں کیلئے رائٹس کی نیلامی کریں گے ، اب کامیاب ایونٹ کے لئے کافی سپانسر آ رہے ہیں،بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پی ایس ایل کا الگ بورڈ نہیں بنا سکے مگرمستقبل میں پی ایس ایل کی بڑھتی ہو ئی ذمہ داریوں کے پیش نظر کوئی قانونی طریقہ ڈھونڈھ رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ ستمبر میں امریکہ میں مجوزہ ٹرائی سیریز بارے معاملات طے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں