ڈالر مزید 30پیسے مہنگا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 115.50روپے اور فروخت 115.60روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 115.70روپے سے بڑھ کر116روپے اور فروخت 116.20 روپے سے بڑھ کر116.50روپے ہو گئی،

پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ

اسی طرح 30پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 141.20 روپے سے بڑھ کر141.50روپے اور فروخت 143روپے سے بڑھ کر143.30روپے پر جا پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 161.45روپے سے بڑھ کر 161.60 روپے اور فروخت163.25روپے سے بڑھ کر 163.40 روپے ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں