قبض کا علاج ریشے دار غذائیں اور زیادہ پانی

قبض کو اُم الامراض یعنی ’’تمام بیماریوں کی ماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ متعدد امراض کی وجہ ہے اور ہر عمر کے افراد کو لاحق ہوسکتا ہے۔ کم سن بچے بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں جس کا علاج بہت ضروری ہے۔

اگر اجابت معمول کے مطابق نہ آئے، تھوڑی تھوڑی ہو یا دو تین روز کے بعد آئے تو اسے قبض کہا جاتا ہے۔ بڑوں کی طرح شیرخوار بچوں کو بھی قبض کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اگر بچہ ایک ہفتے میں کم از کم تین بار اجابت نہ کرے، اجابت کرتے ہوئے فضلہ بہ آسانی خارج نہ ہوتا ہو، فضلہ خشک اور سخت ہو تو یہ قبض کی علامت ہے۔

شیرخوار یا گھٹنوں کے بل چلنے والے بچے کو قبض ہوجائے تو وہ تھکا تھکا دکھائی دیتا ہے، بہت زیادہ حرکت نہیں کرتا اور چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو قبض ہونے کی کئ