ورون دھون نے ’’ آفرین آفرین ‘‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

ورون دھون نے راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا مشہور گیت ’’ آفرین آفرین ‘‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا شمار موجودہ دور کے ان چند باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنے ٹیلنٹ سے نامور اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ ورون اپنی اداکاری سے تو لوگوں کو دیوانہ بناچکے ہیں تاہم اب ان کا نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

معمر رانا کی دھماکے دار واپسی

ورون دھون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست اداکار ورون شرما کے ساتھ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گیت گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم’’اکتوبر‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے ماہ 13 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں