پی ایس ایل کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل تھری کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والے پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا کے بغیر کامیابی مشکل ہے، سب لوگوں نے اسلام آباد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، ٹیم سلیکشن اور ٹیم کی محنت کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے سیکھا اور آگے بڑھے ، گزشتہ سال ہمارے اہم کرکٹرز کا ایونٹ سے نکل جانا ایک بڑا سبق تھا جس سے سیکھتے ہوئے ہم نے بیک اپ تشکیل دیا، یہ ہوم ورک ہمارے بہت کام آیا۔

محمد آصف دبئی ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ

مصباح الحق کق مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، غیر ملکی کرکٹرز نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا، میری خواہش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اکٹھا کروں اور بہتر ٹیم بناﺅں

اپنا تبصرہ بھیجیں